ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / آزادی صرف چنندہ لوگوں کیلئے نہیں ہو سکتی،موجودہ ملکی حالات پرکانگریس نائب صدرکااظہارِتشویش

آزادی صرف چنندہ لوگوں کیلئے نہیں ہو سکتی،موجودہ ملکی حالات پرکانگریس نائب صدرکااظہارِتشویش

Mon, 15 Aug 2016 21:19:23    S.O. News Service

سونیاکی علالت کی وجہ سے راہل گاندھی نے پہلی بارکانگریس صدردفترپرترنگالہرایا
نئی دہلی15اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دلتوں پر حال ہی میں ہوئے حملوں کے مدنظر کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ آزادی کبھی بھی صرف منتخب لوگوں کیلئے نہیں ہو سکتی۔انہوں نے ہم وطنوں سے ایسے ملک کی خواہش رکھنے کو کہا جہاں نفرت اور کمتر طاقتیں خیالات کوپرتشددطور پر نہیں کچل سکیں۔اپنے خطاب میں راہل نے کہاکہ جب غیر اخلاقی طاقتیں ہم میں سے کچھ کی آزادی کیلئے خطرہ پیدا کرتی ہیں، جیسا کہ حالیہ دنوں میں ہم نے دیکھا بھی ہے تب ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ آزادی صرف کچھ لوگوں کے لئے ہی نہیں ہو سکتی ۔یہ سب کیلئے ہونی چاہئے۔بھارت کے ہر شخص کو خود اعتمادی، رہنے اور خود کو آزادانہ طور پر اظہار کرنے کی آزادی اور حق ہونا چاہئے۔راہل نے کہا کہ ہندوستانیوں کو ایسے ملک کی خواہش رکھنے کا حق ہے جہاں کوئی بھی خوف میں نہیں جیتا ہو اور جہاں خیال کا آزاد بہاؤ ہو۔ہمیں حقیقت پر زور دینا چاہیے اور سچائی کیلئے ہمیشہ لڑتے رہنا چاہئے۔راہل گاندھی نے تین سال پہلے کانگریس نائب صدر کے عہدے کا چارج سنبھالا تھا تب سے لے کر یہ پہلی بار ہے جب انہوں نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ترنگا لہرایا ہے۔پارٹی دفتر میں عام طور پر کانگریس صدر سونیا گاندھی ہی ترنگا لہراتی ہیں۔انہیں ایک نجی ہسپتال سے کل ہی چھٹی ملی ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم منموہن سنگھ سمیت پارٹی کے سینئر لیڈر اے کے انٹونی، غلام نبی آزاداورآنندشرما بھی موجودتھے۔راہل نے کہا کہ جس نسل نے ہمیں آزادی دلائی ہے، وہ لوگ آج ہمارے ساتھ نہیں ہیں لیکن ان کی طرف سے دیا گیا آئین کا قیمتی تحفہ ہمارے پاس ہے۔انہوں نے کہاکہ اس میں وہ قیمت، مثال اور اصول شامل ہیں جن کیلئے انہوں نے جنگ لڑی تھی اور جن کے بارے میں ان کا خیال تھا کہ یہ ہمارے بہادر نوجوان ملک کی رہنمائی کریں گے۔


Share: